میر رضا کیس: مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں این سی سی آئی اے کے افسر کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری

میر رضا : فائل فوٹو
میر رضا : فائل فوٹو 

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے افسر کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

این سی سی آئی اے نے محکمہ داخلہ کو جوابی خط میں کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکبر جے آئی ٹی میں این سی سی آئی اے کی نمائندگی کریں گے، شہزاد اکبر کو حکومت سندھ کی تشکیل کردہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں نامزد کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ این سی سی آئی اے کا نامزد افسر جے آئی ٹی سے مکمل تعاون کرے گا، میر رضا کیس میں ڈیجیٹل فرانزکس، موبائل فون ڈیٹا کی تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ میر رضا کی اسمارٹ واچ کی جانچ میں بھی این سی سی آئی اے معاونت کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں