12 اضلاع کیلئے 40 ارب کی ضرورت ہے: آئی جی خیبرپختونخوا

12 اضلاع کیلئے 40 ارب کی ضرورت ہے: آئی جی خیبرپختونخوا

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ صوبے کے 12 اضلاع کےلیے 40 ارب کی ضرورت ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کے 12 اضلاع کے لیے پولیس کو 40 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ رقم کے حصول کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ جدید اسلحہ، ڈرون اور دیگر ساز و سامان پر بنیادی فوکس ہے۔

ذوالفقار حمید نے مزید کہا کہ ضم اضلاع میں پولیس انفرااسٹرکچر تھا ہی نہیں، جہاں پولیس انفرااسٹرکچر کمزور ہے اسے مضبوط کیا جائے گا۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبے میں پولیس کی کمی پوری کی جائے گی اور انہیں خصوصی تربیت بھی دینی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں