نئے صوبوں اور مقامی حکومتوں کا قیام ہو کر رہے گا: محمد علی درانی

نئے صوبوں اور مقامی حکومتوں کا قیام ہو کر رہے گا: محمد علی درانی

سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے اب نئے چھوٹے صوبوں اور مقامی حکومتوں کا قیام بھی ہو کر رہے گا۔ بہاولپور، جنوبی پنجاب اور ہزارہ صوبے کے قیام کے لیے بالکل تیار ہیں۔

بہاولپور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے اور نوجوان قیادت نئے چھوٹے صوبوں کے قیام کے لیے متفق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارم 47 والی سیاسی جماعتیں نئے صوبوں اور مقامی حکومتوں کی مخالف ہیں جبکہ فارم 45 والی سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام اور مقامی حکومتوں کے قیام کے حق میں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج یوم اقبال کے موقع پر نئے صوبوں اور مقامی حکومتوں کی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ نئے چھوٹے صوبوں کے قیام سے ملک میں معاشی ترقی ہوگی، خرچے بھی کم ہوں گے، صوبہ بہاولپور کا بننا اب نوشتہ دیوار ہے اور یہ صوبہ بن کر رہے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں