مریم نواز کی خدمت کی وجہ سے ن لیگ ووٹر کی پہلی ترجیح بن چکی: عظمیٰ بخاری

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر راشد بشیر ورک اور اسد حنیف جٹ کو مبارکباد دی۔ 

لاہور سے جاری  بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کی خدمت کی وجہ سے مسلم لیگ ن ووٹر کی پہلی ترجیح جماعت بن چکی، ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے دونوں امیدواروں نے بڑی لیڈ سے الیکشن جیتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کل دونوں حلقوں میں نامعلوم جماعتوں سے مقابلہ تھا، تحریک انصاف نے ان کالعدم جماعتوں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے مقابلے میں الیکشن لڑا۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن جماعتوں کو ریاست نے کالعدم جماعتیں ڈکلیئر کیا وہ نام بدل کے کھلے عام سیاسی سرگرمیاں کر رہی ہیں، کالعدم جماعتوں کا نام بدل کر سیاست کرنا ریاست کے لیے بہت بڑا امتحان ہے۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ان کالعدم جماعتوں کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لینا چاہیے، اس کالعدم جماعت کے کارندے کتنے بااثر ہیں جو الیکشن کمیشن کے عملے کے سامنے دھاندلی کر رہے تھے۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ ان کا تشدد اور دہشتگردی کا بیانیہ ہارا ہے، کل گجر نوالہ اورچیچہ وطنی میں خدمت اور پرفارمنس کا بیانیہ جیتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں