بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی

بانی پی ٹی آئی عمران خان فائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی عمران خان فائل فوٹو 

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔

بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء کی ملاقات کا دن ہوتا ہے، اس حوالے سے  پی ٹی آئی نے 6 وکلا رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیجی گئی۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر، نیازاللّٰہ نیازی، خالد یوسف چوہدری کے نام شامل ہیں، راجا مسعود الرحمان، جاوید شاہد اور تابش فاروق کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

وکلاء رہنما کل بروز منگل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی کی فیملی کی آمد بھی متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں