اگر ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو پنجاب حکومت کو عدالت میں لے جاؤں گا: چوہدری حسین الہٰی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسلم لیگ (ق) کے ایم این اے چوہدری حسین الہٰی نے کہا ہے کہ اگر ہمیں ترقیاتی فنڈز نہ ملے تو پوری پنجاب حکومت کو عدالت لے جاؤں گا۔

گجرات کے علاقے اسلام نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے چوہدری سالک کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی بات کی ہے۔

چوہدری حسین الہٰی کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کے دور میں میرے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے 3 ارب روپے منظور ہوئے تھے اور پرویز الہٰی نے اپنے دور میں گجرات کی ہر گلی میں ترقیاتی کام کروائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 11 ارب روپے جہاز پر خرچ کر دیے، عوام کی کوئی فکر نہیں۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ لاہور کے حکمرانوں کو لاہور کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں