واپڈا نے ٹنل 5 منہدم ہونے کی اطلاعات غلط قرار دے دیں

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے تربیلا کی ٹنل 5 منہدم ہونے کی زیر گردش اطلاعات غلط قرار دے دیں۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے پر کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی جاری تھی، جس کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گر گیا، جس کے بعد پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق تمام ورکرز کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیا گیا، ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکالا جا چکا ہے، زیر تعمیر پاور ہاؤس سے بھی پانی نکالنے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا کے سینئر آفیسرز، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ترجمان واپڈا نے مزید کہا کہ تربیلا کی ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی زیر گردش اطلاعات غلط ہیں، پراجیکٹ کی مین ٹنل، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تمام ورکرز محفوظ ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
November 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  

اپنا تبصرہ بھیجیں