جو صوبہ مزید صوبے چاہے وہاں بنائیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو صوبہ چاہتا ہے کہ مزید صوبہ بنیں تو وہاں بنائے جائیں۔
مکلی میں پیر سید غلام جیلانی شاہ جیلانی کے عرس میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے منتخب نمائندوں کے ذریعے سندھ کی تقسیم منظور نہیں کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم تب ہوتا ہے جب کوئی ابہام ہو یا وہ چیز آئین میں درج نہ ہو۔ ریفرنڈم آئین سے بالاتر نہیں۔
Load/Hide Comments




