کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئیں

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

بلوچ کالونی کے نزدیک کراچی ایڈمنسٹریٹو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے بلاک فور میں زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4 زخمی افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے، جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی شناخت نادر حسین، شوکت علی، احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر عمارت 6 منزلہ تھی، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی میں عمارت گر گئی ہے، مزدور کام کر رہے تھے وہ پھنسے ہوئے ہیں، پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا ہے۔

 علاقہ مکین کے مطابق عمارت کی فنشنگ جاری تھی، اس لیے ابھی عمارت میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں