قومی حکومت کی تجویز مسترد کرتے ہیں: شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی— فائل فوٹو
شوکت یوسفزئی— فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف خیبر پختون خوا کے سیکریٹری اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی، مفاہمت اور قومی مکالمے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نئے صوبوں کی مخالف نہیں، حکومتی ڈرافٹ آنے تک نئے صوبوں اور 28 ویں ترمیم پر بات نہیں ہو گی، کوئی بھی فیصلہ حکومتی ڈرافٹ دیکھ کر ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے واقعے کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں، امن کے قیام کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں