مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کاپولیس چالان، ہوشربا انکشافات

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کاپولیس چالان، ہوشربا انکشافات

کراچی:مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان سے متعلق پولیس چالان میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے 2 کیسز کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی حکام کی جانب سے عدالت میں کیس کا چالان اور مقدمات کی تفصیل پیش کی گئی جس کے مطابق ملزم ارمغان 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کررہا تھا۔ 
چالان کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے یکم جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019 تک 9 پارسل منگوائے جبکہ ملزمان نے یہ پارسل اپنے اور اپنے والد کے نام پر منگوائے تھے۔ چالان میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ مقدمے میں دیگر ملزمان بھی شریک ہیں جو کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے ہیں۔ 
عدالت نے ملزم ارمغان کو منشیات کیس میں 18 مارچ کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں