6 روز قبل اغوا ہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب

6 روز قبل اغوا ہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب

خانیوال:خانیوال سے 6 روز قبل اغوا ہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرالیا گیا، پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق 6 روز قبل اغوا ہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرا لیا گیا، خانیوال میں تھانہ صدر کے علاقے میں 15 ملزمان نے اسلحہ کے زور پرعمران کے گھر میں دھاوا بولا، اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ارم بی بی کو اٹھا لے گئے۔

تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارم بی بی کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزموں کو شبہ تھاکہ ایک ماہ قبل گھر سے بھاگنے والی ان کی ہمشیرہ کو ارم بی بی کے بھائیوں نے ورغلایا تھا۔

ڈی پی او خانیوال نے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، قانون کی بالادستی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں