لگان اور منا بھائی ایم بی بی ایس کی ہیروئن گریسی سنگھ سالوں بعد سامنے آگئی

 لگان اور منا بھائی ایم بی بی ایس کی ہیروئن گریسی سنگھ سالوں بعد سامنے آگئی

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کی 44 سالہ اداکارہ گریسی سنگھ سالوں بعد میڈیا کے سامنے آگئیں۔

اداکارہ گریسی سنگھ نے عامر خان کی معروف فلم لگان اور سنجے دت کی منا بھائی ایم بی بی ایس میں مرکزی کردار اداکیا اور ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔اداکارہ ان کامیاب فلموں کے بعد پھر کسی بڑی فلم میں نہیں نظر آئیں لیکن 2021 میں ایک ٹی وی ڈرامے میں کام کیا تھا۔اب سالوں بعد گریسی سنگھ میڈیا کے سامنے آگئیں۔

گریسی سنگھ نے لگان کے ہدایت کار اشوتوش گواریکر کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی جہاں عامر خان سمیت فلم کے دیگر اداکار بھی شریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ سنیاس لے چکی ہیں جس کے باعث شادی بھی نہیں کی تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں