فرانسیسی صدر میکرون کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پیوٹن نے تاریخ یاد دلادی

فرانسیسی صدر میکرون کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پیوٹن نے تاریخ یاد دلادی

ماسکو (ویب ڈیسک) فرانسیسی صدر میکرون کے روس سے متعلق بیان پر روسی صدر پیوٹن نے تاریخ یاد دلادی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ یہ بھول گئے ہیں کہ نپولین کی روس کے خلاف مہم کا انجام کیا ہوا تھا، یہاں اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو نپولین کے دور میں واپس جانا چاہتے ہیں۔

روسی صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یوکرین تنازع میں اس امن کا انتخاب کرنا ہے جو روس کے لیے موزوں ہو، امن اور سلامتی کی شرائط پر روس کے لیے مستحکم پیش رفت کی ضرورت ہے اور ایسے امن کا انتخاب کرنا ہے جو روس کی سلامتی کا ضامن ہو۔

گزشتہ روز فرانسیسی صدر نے ایک بیان میں روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ روس یوکرین امن معاہدےکی صورت میں یورپی فوج یوکرین بھیجی جاسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ یورپی افواج یوکرین میں فرنٹ لائن پر نہیں ہوں گی، یورپی افواج کی یوکرین میں تعیناتی اس کی سلامتی کی ضمانت کے طورپرہوگی۔

خیال رہے کہ 1812 میں نپولین نے روس پر فوج کشی کی جس کا انجام بلآخر نپولین کی فوج کی پسپائی کی صورت میں سامنے آیا اور اسے اس جنگ میں بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں