عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے

ویٹی کن سٹی:عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے۔

ویٹی کن سٹی اعلامیہ کے مطابق عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس88برس کی عمر میں چلے بسے، ویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسس کے انتقال  کی تصدیق کردی۔

پوپ فرانسس طویل عرصے سے علیل تھے،پوپ فرانسس ڈبل نمونیا کا شکار تھے،پوپ فرانسس طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر ہسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے،میڈیا رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے،پوپ فرانس نے 2013میں چر چ کی قیادت سنبھالی تھی،پوپ فرانسس نے بین المذاہب مکالمے اور امن کیلئے عالمی سطح پر کوششیں کیں۔پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں