پنجاب کی 39 تحصیلوں میں 39 نئی فائر بریگیڈ گاڑیاں دِیں، لاگت 1 ارب 88 کروڑ سے زائد ہے، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو
عظمیٰ بخاری : فائل فوٹو 

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا  کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ریسکیو کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی ہیں، پنجاب کی 39 تحصیلوں میں 39 نئی فائر بریگیڈ گاڑیاں دیں، جن کی لاگت1 ارب 88 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ  39 تحصیلوں میں 273 فائر فائٹرز اور 156 ڈرائیورز اور 429 اہلکار تعینات کیے، آتشزدگی واقعات میں بروقت امدادی کارروائی اور مؤثر آگ بجھانے کی سہولت یقینی بنانا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز کا 2025-26 کا مجموعی بجٹ 21 ارب 62 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے، پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ کا نظر ثانی شدہ بجٹ 22 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ریسکیو پنجاب دنیا کے نمبر ون ایمرجنسی اداروں میں شامل ہوچکا ہے، پنجاب ریسکیو نے اب تک 2 لاکھ97 ہزار 338 سے زائد آتشزدگی واقعات میں بروقت کارروائی کی، آتشزدگی کے واقعات میں بروقت امدادی کارروائی، مؤثر آگ بجھانے کی سہولت یقینی بنانا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں