ٹریکنگ ڈیوائس پہنی بلی وائٹ ہا ﺅس میں داخل ہوگئی ، صحافی بھی حیران پریشان

ٹریکنگ ڈیوائس پہنی بلی وائٹ ہا ﺅس میں داخل ہوگئی ، صحافی بھی حیران پریشان

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کے پریس کانفرنس روم میں بلی کے داخل ہونے پر صحافی حیران رہ گئے۔

غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ سیکیورٹی کے اعتبار سے دنیا کی حساس ترین جگہوں میں سے ایک ہے۔ وائٹ ہاﺅ س کے سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود ایک بلی نا صرف وائٹ ہاوس میں داخل ہوئی بلکہ وہ پریس کانفرنس روم میں بھی پہنچنے میں کامیاب ہوگئی۔

 صحافیوں نے اس بلی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، بلی کا نام سوفی بتایا جارہا ہے، سوفی پریس کانفرنس روم میں اس وقت داخل ہوئی جب کچھ وقت پہلے پریس کانفرنس ختم ہوئی تھی۔

ایک صحافی نے اس حوالے سے بتایا کہ بلی کے گلے میں ایئر ٹیگ موجود تھا جو ایک ٹریکنگ ڈیوائس ہے، بعد میں وائٹ ہاﺅس کے عملے نے بلی کے مالک کو ڈھونڈ کر بلی اس کے حوالے کردی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں