2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ ہوا تو بھرپور جواب دینگے: وزیر اطلاعات

2019 میں بھارتی پائلٹ کو چائے پلائی، اب ایسا کچھ ہوا تو بھرپور جواب دینگے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 2019 میں بھارت کے 2 جہازگرائے اور پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا لہٰذا بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام سچویشن روم سپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک تعلق نہیں ہے، بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ ریسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2019 میں بھارت کے2جہازگرائے، پائلٹ کو چائے پلاکر واپس بھیجا،بھارت اگر دوبارہ ایسا کچھ کرے گا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پوری قوم متحد ہے، ہم اپوزیشن کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں، اس وقت اپوزیشن کے کسی بیان کا جواب نہیں دینا چاہتے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں