ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخیں سامنے آگئی

ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخیں سامنے آگئی
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین بورڈ محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ میٹرک کے پریکٹیکلز 27 اور 29 مئی کو ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے پیپرز 31 مئی اور 16جون کو لیےجائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنے پرانے مراکز میں ہی امتحان دیں گے۔ تاہم نئی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ طلبہ کو جاری پرانی رول نمبر سلپس بھی قابلِ قبول ہوں گی۔

محمد عدنان خان کا کہنا ہے کہ شہریات پارٹ 2 کا پرچہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ کو نمبرز پارٹ 1 کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ  راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے خطرے کے سبب 7 اور 8 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیے تھے جن کی نئی تاریخوں کا اعلان اب کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
February 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
232425262728  

اپنا تبصرہ بھیجیں