کراچی میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق

کراچی میں ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 خواتین جاں بحق
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں موٹروے ایم 9 پر ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے میں ایک شخص اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نیو کراچی میں فائرنگ سے بھی خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ایک ریستوران پر پیش آیا، ریستوران مالکان کو پہلے بھی بھتے کی پرچیاں مل چکی ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر خاتون اور نوجوان زخمی ہوئے، مالکان کی مدعیت میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں