عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، فیصل جاوید

عمران خان نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، فیصل جاوید
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ کون کون وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہا ہے، میں نام نہیں لے سکتا لیکن بانی پی ٹی آئی سب جانتے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ہم نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، مذاکرات کےلیے بات چیت اور احتجاج دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مسیج دیا کہ ملک گیر احتجاج کریں، احتجاج کی تاریخ کا فیصلہ سینئر لیڈر شپ کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں