پنجاب میں آندھی و بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق، 25 زخمی ہوئے: پی ڈی ایم اے

پنجاب میں آندھی و بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق، 25 زخمی ہوئے: پی ڈی ایم اے
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں 3 روز کے دوران آندھی اور بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 3 روز کے دوران آندھی و بارشوں کے باعث 3 شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے، میانوالی اور اٹک میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 شہری جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملتان میں بوسیدہ عمارت گرنے کے باعث 1 شہری جاں بحق ہوا۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں