بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری

بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین اور عامر مغل کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد شہزاد خان نے ملزمان کی مقدمے سے بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گزشتہ سال مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف 26 اپریل 2024ء کو احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ کے دفتر سے کراچی کمپنی کی طرف احتجاج کیا گیا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں