نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوابی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہ باہر ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ہوٹل میں داخل ہوئے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جن میں جمال الدین اور زاہد شامل ہیں۔

شہید اہلکاروں کی میتیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹوپی منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں