محکمہ پولیس میں ایمانداری کے ساتھ بھرتیاں ہوئی ہیں، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار

محکمہ پولیس میں ایمانداری کے ساتھ بھرتیاں ہوئی ہیں، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار : فائل فوٹو
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار : فائل فوٹو 

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں ایمانداری کے ساتھ بھرتیاں ہوئی ہیں، ہمارے پاس پولیس اہلکاروں کی تعداد ایک لاکھ 71 ہزار 41 ہے، 153.78 بلین روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں 8 ہزار سے زائد منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں کراچی سیف سٹی کم وقت میں بن جائے، سیف سٹی سکھر کیلئے بھی اس سال پیسے رکھے ہیں، لاڑکانہ، حیدرآباد، میرپورخاص میں بھی سیف سٹی منصوبہ لائیں گے۔

ضیا لنجار نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی کیلئے ایکٹ لا رہے ہیں، اس قانون میں ای چالان متعارف کروایا جا رہا ہے، باڈی کیم پولیس انچارجز کو دیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں