اسرائیل، ایران کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اسرائیل، ایران کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
اسرائیل، ایران کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

شپنگ کمپنیز حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشے کے باعث تیل کے جہازوں کے کرایوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق خلیج فارس سے 9 لاکھ ڈالر میں آنے والے تیل کے جہاز کا کرایہ 11 سے 12 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا ہے۔

شپنگ کمپنیز حکام کے مطابق انشورنس کور 15 ہزار ڈالرز سے بڑھ کر 22 ہزار ڈالرز تک کرنے کا عندیہ ہے۔

ذرائع پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی ایس ایس سی) کے مطابق آبنائے ہرمز میں محدود اوقات میں جی پی ایس بند ہونے کا چیلنج درپیش رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کا ایک جہاز دو گھنٹے جی پی ایس بند ہونے کے سبب ہرمز میں داخلے سے رکا رہا تھا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں