جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آئندہ 2 روز میں درجہ حرارت میں اضافے کا بھی امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 37 اور جمعرات کو 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، آئندہ چند روز میں مون سون ہواؤں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، دادو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں