آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک، دوسرا فرار

آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش میں ایک ڈاکو ٹینکر کی زد میں آکر ہلاک، دوسرا فرار
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لیہ میں دو ڈاکوؤں کی آئل ٹینکر لوٹنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فتح پور کی حدود میں وکیل والا کے قریب پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے آئل ٹینکر کو روک کر لوٹنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کی زد میں آ کر ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں