پاکپتن :مبینہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار

پاکپتن :مبینہ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ڈاکو گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔

 جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔

ملزم سے غیر قانونی اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ علاقے کی ناکا بندی کر کے مفرور ڈاکوؤں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں