منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں: محسن نقوی

منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں: محسن نقوی
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ منشیات فروش عناصر کو نشان عبرت بنانے کا قومی عزم رکھتے ہیں، منشیات فروش انسانیت اور نوجوان نسل کے بدترین دشمن ہیں۔

محسن نقوی اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر بیان جاری کیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  اے این ایف افسران، جوانوں نے منشیات سے پاک معاشرے کی جدوجہد میں جانیں قربان کی ہیں، اے این ایف کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا خطرہ ہر معاشرے کے لیے چیلنج بن چکا ہے، اقوام عالم کو مشترکہ اقدامات سے منشیات کے استعمال کے آگے بند باندھنا ہوگا، پاکستان اس جنگ میں دنیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی کے تحت اقدامات کیے ہیں۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے شانہ بشانہ کام کرنا ہوگا، منشیات سے پاک معاشرہ نئی نسل کا حق ہے اور یہ حق انہیں دے کر رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحتمند معاشرے کی تشکیل کے لیے کاوشوں کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں