ملک بھر میں آج پھر کہیں کہیں بارش کا امکان

ملک بھر میں آج پھر کہیں کہیں بارش کا امکان
ملک بھر میں آج پھر کہیں کہیں بارش کا امکان

آج سندھ ، پنجاب، بلوچستان کے بعض علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے۔

موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مٹھی میں 53 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں