محرم الحرام کے حوالے سے پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل

محرم الحرام کے حوالے سے پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات مکمل
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو
آئی جی پنجاب عثمان انور—فائل فوٹو

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آج  2 محرم الحرام کو صوبے بھر میں 90 عزاداری جلوس اور 3 ہزار 495 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، صرف لاہور میں 8 عزاداری جلوس اور 386 مجالس ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار جبکہ لاہور میں 2 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 14ہزار سے زائد کمیونٹی رضاکار بھی معاونت کر رہے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں