وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایئرایمبولینس ریسکیو کیلئے نہیں پہنچ سکی: عظمیٰ بخاری

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کی ایئرایمبولینس ریسکیو کیلئے نہیں پہنچ سکی: عظمیٰ بخاری
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پہلا نہیں، اس طرح کے کئی سانحات ہو چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایئر ایمبولینس ریسکیو کے لیے نہیں پہنچ سکی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سانحہ سوات تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ سوات کے عینی شاہدین کے مطابق کالز کی گئیں لیکن ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں، سانحے میں جاں بحق افراد کی زندگیاں آسانی سے بچائی جا سکتی تھیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کے پی کل اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ایک بادشاہ کی نوکری کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 17 افراد کو بہا کر لے گیا تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10ہو گئی ہے جبکہ 3 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

دریائے سوات میں پانی کی سطح مسلسل کم ہوتی جارہی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں