غزہ، گھروں، امدادی مراکز، اسکولوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری، 85 فلسطینی شہید

غزہ، گھروں، امدادی مراکز، اسکولوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری، 85 فلسطینی شہید
غزہ، گھروں، امدادی مراکز، اسکولوں اور اسپتالوں پر اسرائیلی بمباری، 85  فلسطینی شہید

کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ پر اسرائیلی فورسزکےوحشیانہ حملے جاری ، صہیونی فورسز نے تازہ حملوں کے دوران گھروں، اسکولوں، اسپتالوں، کیفے اور امدادی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں مزید 85 فلسطینی شہید ہو گئے۔شہداء میں خوراک کے متلاشی شہری اور اسکولوں میں پناہ لینے والے خاندان شامل بھی ہیں۔صرف غزہ سٹی اور اس کے شمالی علاقوں میں 62افراد اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے،15افراد کو امداد ی کیمپوں پر نشانہ بنایا گیا جو خوراک کے حصول کیلئے جمع تھے، اسرائیلی بحریہ نے غزہ سٹی کی بندرگاہ کے قریب ایک کیفے پر گولہ باری کردی جس کے نتیجے میں خواتین ، بچوں اور صحافیوں سمیت 30افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ الاقصیٰ اسپتال کے صحن پر بھی بمباری کی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اسپتال میں ہزاروں خاندانوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں