ہربنس پورہ میں دو کمسن بہن بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہربنس پورہ میں دو کمسن بہن بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں دو کم عمر بہن بھائی گھر میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق کرنٹ لگنے سے بہن بھائی کی ہلاکت کا واقعہ ہربنس پورہ میں برف خانہ اسٹاپ پرپیش آیا۔ 

ریسکیو کے مطابق گھر میں کپڑوں کی پیٹی میں شارٹ سرکٹ سے کرنٹ آیا، 3 سالہ نشاء کو کرنٹ لگا، اس کی چیخ و پکار پر 15 سالہ بھائی اویس بچانے گیا تو اسے بھی کرنٹ لگ گیا۔ یوں دونوں جاں گنوابیٹھے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں