میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ

میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ حکومت کے ترجمان و میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہائی فلڈ ہوگا لیکن ہم نے سپر فلڈ کی تیاری کر رکھی ہے۔

انہوں نے سکھر میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 4 ستمبر کو سندھ میں بڑا سیلابی ریلا داخل ہوگا، ممکنہ سپر فلڈ کے حوالے سے انتظامات مکمل ہیں۔

ارسلان شیخ کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج کی گنجائش ساڑھے 12 لاکھ اور سکھر بیراج کی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 16 ہزار دیہات اور 16 لاکھ افراد متاثر ہوں گے، جبکہ 36 مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے کسی بیراج کو کوئی خطرہ نہیں، حفاظتی بندوں کو پکا کردیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں