غیرملکی طیارہ خراب، خرابی دور کرنے کیلئے ملتان کی پرواز سیالکوٹ پہنچا دی گئی

غیرملکی طیارہ خراب، خرابی دور کرنے کیلئے ملتان کی پرواز سیالکوٹ پہنچا دی گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ 

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ 

فنی خرابی دور کرنے کے لیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔ جہاں ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد طیارہ روانہ ہوکر واپس ملتان پہنچا۔ 

پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں