سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں غزہ سے متعلق اجلاس میں شرکت

سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں غزہ سے متعلق اجلاس میں شرکت
سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں غزہ سے متعلق اجلاس میں شرکت

ریاض (شاہدنعیم) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں غزہ سے متعلق وزاتی اجلاس میں شرکت کی ہے۔اجلاس میں غزہ کےلیے امریکی منصوبے اور جنگ بندی کے حوالے سے آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں متعدد عرب، اسلامی، یورپی وزرائے خارجہ اور نمائندگان کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ و سکیورٹی پالیسی کی اعلی نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس شریک ہیں۔حماس اور اسرائیل نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجویز کردہ غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے جس کے بعد دو سال سے جاری جنگ کے اختتام کی امید پیدا ہو گئی ہے۔مصر میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت صدر ٹرمپ کے 20 نکات پر مبنی فریم ورک کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں