امریکی جنگی جہاز وینزویلا کے قریب ٹرینیڈاڈ میں لنگر انداز، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

امریکی جنگی جہاز وینزویلا کے قریب ٹرینیڈاڈ میں لنگر انداز، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
امریکی جنگی جہاز وینزویلا کے قریب ٹرینیڈاڈ میں لنگر انداز، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

پورٹ آف اسپین(اے ایف پی) امریکی جنگی جہاز وینزویلا کے قریب ٹرینیڈاڈ میں لنگر انداز، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی، امریکا کی منشیات مخالف مہم تیز ہوگئی، مادورو اور پیٹرو کو ’نارکو ٹیررسٹ‘ قرار دے دیا گیا۔اے ایف پی کے مطابق ایک امریکی جنگی بحری جہاز اتوار کے روز ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو پہنچا تاکہ وینزویلا کے ساحل کے قریب مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے سکے، دوسری جانب واشنگٹن نے منشیات کے اسمگلروں اور وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو پر دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹرینیڈاڈ حکومت کے مطابق امریکی جنگی جہاز یو ایس ایس گریولی (USS Gravely) جمعرات تک اس چھوٹے کیریبین ملک میں قیام کرے گا، اس دوران امریکی میرینز کا ایک دستہ مقامی دفاعی افواج کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقیں کرے گا۔یہ مشقیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لاطینی امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹورکس کے خلاف بڑھائی جانے والی فوجی مہم کا حصہ ہیں، جس میں خاص طور پر ٹرمپ کے دیرینہ مخالف مادورو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں