مختلف علاقوں میں ٹریفک معطل

مختلف علاقوں میں ٹریفک معطل
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں نافذ کر دی گئیں، مختلف علاقوں میں آج ٹریفک معطل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی آج صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گی،  ڈیرہ ٹانک روڈ طارق شہید سے بھگووال تک بند رہے گا۔

اعلامیے کے مطابق پوٹہ ہتھالہ بازار بھی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک بند رکھنے کی ہدایات جاری گئی ہیں۔

ڈی سی کے مطابق ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔

ہنگامی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے محدود نقل و حرکت کی اجازت ہو گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں