علاقائی اور عالمی بدلتی صورتحال، وزیراعظم نے آج اجلاس بلالیا، اہم فیصلے متوقع

علاقائی اور عالمی بدلتی صورتحال، وزیراعظم نے آج اجلاس بلالیا، اہم فیصلے متوقع
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے علاقائی اور عالمی صورتِ حال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کر لیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس آج دوپہر وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو گا، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور وزیرِاعظم آزاد کشمیرکو بھی بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی انتظامی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

صوبوں اور وفاق کے درمیان اتفاقِ رائے سے قومی کفایت شعاری پالیسی کی اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔

سرکاری روابط زوم میٹنگ پر انجام دینے کی تجویز اور اسکول کالجز کی کلاسز آن لائن، آفسز میں ورک فرام ہوم کی پالیسی بھی اجلاس میں زیرِ غور آئے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں