عید الفطر کی آمد، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

عید الفطر کی آمد، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت اجلاس میں رش، ٹریفک، پارکنگ مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ٹریفک اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مصروف بازاروں میں شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کو بحالی کے لیے این جی اوز کے سپرد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر آفس کی جانب سے گزشتہ ہفتے بتایا گیا تھا کہ جاری مہم میں گزشتہ 10 روز میں 144پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں