کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران ٹوپی گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور جیب تراشی میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں محمد ظفر، ساجن ولد سانگی خان، محمد وقار، دانیال، شاہ زیب، شاہد اور محمد اسماعیل شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے بغیر لائسنس پستول، گولیاں، 2 کھلونا پستول، 8 موبائل فون اور رقم برآمد کی ہے، ملزمان 2018ء سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان کے مطابق ملزمان سندھ بھر میں 900 سے زائد وارداتوں میں ملوث اور ایک منظم گینگ کا حصہ ہیں۔

ملزم محمد ظفر کو ڈکیتی کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں