علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔

علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کی جانب سے وکیل فیصل ملک نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عدم حاضری پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور بینک اکاؤنٹ فریز کر دیا۔

واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں استغاثہ کے ایک وکیل پر جرح باقی ہے، وکیلِ صفائی استغاثہ کے 17 گواہان پر جرح مکمل کر چکے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں