مریم نواز کی عید سادگی سے منانے کی اپیل

مریم نواز کی عید سادگی سے منانے کی اپیل
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خطے کے حالات کے پیشِ نظر عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے یہ عید دنیا کے ہر شہر میں امن کا پیغام لائے۔

عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ دعا ہے آج ہر مسلمان کو حقیقی اور پائیدار خوشی نصیب ہو۔

مریم نواز نے امتِ مسلمہ اور اہلِ پاکستان کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے، نادار خاندان کا خیال اور احساس آپ کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں 40 لاکھ خاندانوں اور 2 کروڑ افراد کو ان کی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچائی گئیں، ’مریم کو بتائیں‘ پروگرام کے ذریعے ضرورت مند لوگوں کو 10،10ہزار روپے دیے گئے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو نہیں بھلایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں