سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے: جیل ذرائع

سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے: جیل ذرائع
فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کردی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید کی نماز جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں ادا کی تاہم سیکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازِ عید ادا نہیں کرسکے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آج ان کے بچوں سے ٹیلی فون پر بات کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ بشریٰ بی بی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں