کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، دو نوجوان زخمی

کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، دو نوجوان زخمی
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوٹ رادھا کشن میں کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں ہندال میں کرکٹ میچ کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ 

ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو جنرل اسپتال لاہور منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں