پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری ہے، مراد علی شاہ

پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری ہے، مراد علی شاہ
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری ہے۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید بھٹو اور شہید بی بی نے قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے، ملک کی ترقی کے لیے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح کے لیے پُرعزم ہے، نوجوان نسل کو قائداعظم کے نظریات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کو معاشی اور سماجی طور پر مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے قرارداد پاکستان پاس کی، صوبہ سندھ نے پاکستان بنانے میں پہل کی، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام نے ملک کو طاقت دی، دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں