سینیٹ سیکریٹریٹ کی کفایت شعاری مہم کامیاب، 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع

سینیٹ سیکریٹریٹ کی کفایت شعاری مہم کامیاب، 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سینیٹ سیکریٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دیے۔ 

سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ کی ہدایات پر کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال پر زور دیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مالی نظم و ضبط ناگزیر ہے جبکہ قومی معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی۔

سینیٹ سیکریٹریٹ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفاف اور جوابدہ مالیاتی نظام کو برقرار رکھا جائے گا اور سرکاری وسائل کے ذمے دارانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں