کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر سندھ حکومت الرٹ ہے: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے پیشِ نظر سندھ حکومت الرٹ ہے، بارش سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل ہیں اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کے نکاس کے لیے اضافی ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہر کے چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کر لی ہے اور نگرانی کے لیے عملہ تعینات ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے متعلقہ ادارے اور بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہائی الرٹ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ آج کراچی میں تقریباً سارا ہی دن ہلکی اور تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments




